یقین دلاتا ہوں آئندہ سال برطانوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی،برطانوی ہائی کمشنر


برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ سال برطانوی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی کا ایشو نہیں اٹھایا گیا، یہ برطانوی حکومت کا انگلش بورڈ کا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا، ای سی بی نے واضح طور پر کہا کہ کھلاڑیوں کی وجہ سے  معذرت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کئی کھلاڑیوں نے پاکستان میں پی ایس ایل کھیلی، پھر کہتا ہوں پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا

کرسچن ٹرنر نے کہا کہ بطور سفیر میرا کام دونوں ملکوں کو قریب لانا ہے، میں صرف برطانوی حکومت کی پوزیشن پر رائے دے سکتا ہوں۔ انگلش کرکٹ بورڈ برطانوی حکومت کا جواب دہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں خود کو یہاں محفوظ سمجھ رہا ہوں، آج ایک افسوسناک دن ہے، کرکٹ ہمارے خون میں ہے، ہم سب افسردہ ہیں۔


متعلقہ خبریں