رکشہ ڈرائیور لاٹری جیت کر کروڑ پتی بن گیا

رکشہ ڈرائیور لاٹری جیت کر کروڑ پتی بن گیا

نئی دہلی: بھارت میں ایک رکشہ ڈرائیور کی قسمت اس وقت راتوں رات بدلی جب اس نے لاٹری جیتی اور کروڑ پتی بن گیا۔

دبئی:ملازمت سے نکالا جانیوالا پاکستانی کروڑ پتی بن گیا

بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کےمطابق بھارت کی ریاست کوچی کا رکشہ ڈرائیور جے پالن مرادو راتوں رات کروڑ پتی بن گیا ہے کیونکہ اس نے 12 کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امبل ہاؤس کے رہنے والے رکشہ ڈرائیور جے پالن اپنی گزر بسر کے لیے رکشہ چلاتے ہیں۔ انہوں نے 10 ستمبر کی شب 300 روپے کا لاٹری ٹکٹ خریدا اور اتوار کو وہ انعام جیت گئے۔

اس ضمن میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹکٹ لیتے ہوئے انہیں جو نمبر پسند آیا وہ لیا کیونکہ انہیں لگا کہ وہ اچھا ہے اور جب نتائج کا اعلان ہوا تو وہ خوش قسمت ثابت ہوئے۔ ان کے ٹکٹ کا نمبر ٹی ای 645465 تھا۔

گھر بیٹھے لاکھوں صارفین کروڑ پتی ہو گئے

قواعد و ضوابط کے مطابق رکشہ ڈرائیور جے پالن مرادو ٹیکسز کی کٹوتی کے بعد تقریباً 7 کروڑ 40 لاکھ روپے کی خطیر رقم اپنے گھر لے جائیں گے حالانکہ ان کا انعام 12 کروڑ روپے کا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے پالن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اپنے قرضے ادا کریں گے، دیوانی مقدمات سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، بہنوں کی مالی مدد کریں گے اور اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلوائیں گے۔

برطانیہ: بینک اکاؤنٹ نہ رکھنے والا 12 سالہ بنیامین کروڑ پتی بن گیا

جے پالن کے اہل خانہ میں 95 سالہ والدہ، بیوی، دو بیٹے شامل ہیں۔ ان کی اہلیہ اسپتال میں سوئپر ہیں، ایک بیٹا الیکٹریشن اور دوسرا ہومیو پیتھ ڈاکٹر ہے۔


متعلقہ خبریں