پاکستانی پرچم اتارنے والے کو سخت سزا دیں گے، ترجمان طالبان

پاکستانی پرچم اتارنے والے کو سخت سزا دیں گے، ترجمان طالبان

کابل: افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارے جانے کی مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے پر پوری طالبان قیادت غصے میں ہے لہذا اس میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

پاکستان سے جانے والے ٹرک سے پرچم اتارے جانے کی وائرل ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔

ذبیح اللہ مجاہد نے پاک افغان طورخم سرحد پر پاکستان سے افغانستان جانے والے امدادی سامان کے ٹرک سے پاکستان کا جھنڈا اتارے جانے کو بدترین واقعہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے اسمگل ہونے والی 445 ارب روپے مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی

واضح رہے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک افغان تعاون فورم کی جانب سے افغانستان کے لیے امدادی سامان سے بھرے کچھ ٹرک افغانستان بھیجے جاتے ہیں لیکن جیسے ہی یہ ٹرک طورخم سرحد عبور کرنے کے بعد افغانستان کی حدود میں داخل ہوتے ہیں تو وہاں موجود افغان طالبان ٹرک کو روک کر اس  پر لگے پاکستانی پرچم اتار دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں