ایونجرز: انفینٹی وار کا ایک اور ریکارڈ


نیویارک: ہالی ووڈ کے مارول اسٹوڈیو کی سائنس فکشن فلم ‘ایونجرز: انفنیٹی وار‘ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دنیا کی پانچویں فلم بن گئی۔

سپر ہیروز نے مسلسل تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر ہٹ رہتے ہوئے دنیا بھر سے مجموعی طور پر ایک کھرب 85 ارب روپے کا ریکارڈ  بزنس کرلیا ہے۔

ایونجرز: انفنیٹی وار نے ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے ریلیز ہونے والی فلموں ’لائف آف دا پارٹی‘ اور ’بریکنگ ان‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔

’لائف آف دا پارٹی‘ نے دنیا بھرسے 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا بزنس کرکے دوسری اور ’بریکنگ ان‘ نے 16 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کمائی کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گزشتہ تین ہفتوں سے ’سپر ہیروز‘ باکس آفس پر اپنا راج برقرار رکھتے ہوئے تمام نئی آنے والی فلموں کوبھی پچھاڑ رہی ہے۔

فلم کی شاندار کامیابی کی وجہ معروف سپر ہیروز آئرن مین، بلیک پینتھر، کیپن امریکا، ڈاکٹر اسٹریج، اسپائیڈر مین، تھور، آنٹ مین اور ایوینجرز، گارڈینز آف دی گلیکسی اور مارول اسٹوڈیو کے دیگر تمام سپر ہیروز کو ایک ہی فلم میں اکٹھے دکھایا جانا ہے۔

فلم میں تمام سپر ہیروز طاقتور ولن ’تھینوس‘ کا مقابلہ کرتے دکھائے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں