الیکٹرانک ووٹنگ: حکومت کا مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر غور

الیکٹرانک ووٹنگ: حکومت کا مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر غور

اسلام آباد: حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ پر پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی قائم کرنے پہ غور شروع کردیا ہے۔ اس ضمن میں اعلیٰ سطحی صلاح و مشورے کیے جا رہے ہیں۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی روکے گی، اپوزیشن ڈرتی کیوں ہے؟ بابر اعوان

ہم نیوز نے اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی ہے۔

ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے اس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ممتاز قانون دان اور سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ہونی والی ٹیلی فونک گفتگو میں ای وی ایم، آئی ووٹنگ اور الیکٹورل ریفارمز بل پر جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر مشاورت کی گئی ہے۔

انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کوئی خلائی یا اجنبی کام نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

انتہائی ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اب تک ہونے والے صلاح و مشورے کے تحت پارلیمانی کمیٹی حکومت اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل ہو گی۔


متعلقہ خبریں