اشرف غنی حکومت کا آخری وزیر بھی برطرف

اشرف غنی کا آخری وزیر بھی برطرف

کابل: امارات اسلامیہ افغانستان نے اشرف غنی حکومت کے آخری وزیر کو بھی برطرف کر دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق امارات اسلامیہ افغانستان نے سابقہ حکومت کے وزیر وحید مجروح کو برطرف کرنے کے بعد قلندر عباد کو وزیر صحت مقرر کر دیا۔

برطرف ہونے والے وحید مجروح سابقہ حکومت کے واحد وزیر تھے جو طالبان کے آنے کے بعد سے اب تک اپنے منصب پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ کا زمانہ گیا اب سفارتکاری کا دور ہے، جوبائیڈن

طالبان ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے دیگر وزارتوں کے بھی 9 وزرا کا اعلان کر دیا۔ نوردین عزیزی کو وزیر صنعت و تجارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دیگر نئی تقرریاں طالبان کے قریبی افراد کی ہیں جبکہ کسی بھی خاتون کو وزارت کا قلمدان نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پرچم اتارنے والے کو سخت سزا دیں گے، ترجمان طالبان

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حلف برداری کی رسمی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے اور تمام وزرا کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داریوں کو ادا کریں۔


متعلقہ خبریں