یو اے ای کے 50 فیصد باسی دل کے عارضے میں مبتلا، سروے


ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 50 فیصد باسی اپنی زندگی کے دوران میں دل کی بیماریوں سے کسی نہ کسی طرح متاثر ہوتے ہیں۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ایک سروے میں یو اے ای میں مقیم ایک ہزار سے زیادہ افراد سے ان کے دل سے متعلق مسائل کے بارے پوچھا گیا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ سروے کا جواب دینے والے 55 فیصد لوگ دل کی کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہیں۔

سروے کے مطابق 12 فیصد لوگوں کو خود قلب کی بیماری کا پتپ چلا ہے اور 53 فی صد میں ان کے ساتھ کسی قریبی دوست یا خاندان کے کسی فرد میں دل کی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

دل کے مریضوں کیلئے اچھی خبر، جسم میں جذب ہونے والا پیس میکر تیار

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں امراض قلب موت کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔امراض قلب کا شکار افراد میں علامات اکثردیگرترقی یافتہ ممالک میں اپنے ہم عمروں کے مقابلے میں ایک عشرہ پہلے ظاہرہوتی ہیں۔

کلیولینڈ کلینک کے ماہر امراض قلب ڈاکٹررونی شانتوف نے کہا کہ دل کی بیماری ایک مریض سے اس کے اہل خانہ اور دوستوں تک پھیلتی ہے جس سے قدرتی طور پر تمام متعلقہ افراد متاثر ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سروے کے نتائج اس بات کے غمازہیں کہ دل کی بیماری کا ہماری کمیونٹی پر کیا افسوس ناک اثر پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں