امریکی پابندیاں انسانیت کے خلاف جرائم ہیں، ایرانی صدر

امریکی پابندیاں انسانیت کے خلاف جرائم ہیں، ایرانی صدر

نیویارک: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ 2018 میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ امریکی پابندیاں، کورونا وائرس کی وبا کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔

جنگ کا زمانہ گیا اب سفارتکاری کا دور ہے، جوبائیڈن

ہم نیوز نے مؤقر امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ریکارڈ شدہ خطاب کی ویڈیو چلائی گئی ہے۔

ایران کے نو منتخب صدر کا اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس سے یہ پہلا خطاب تھا جو ریکارڈ کر کے چلایا گیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پر بطور سابق جج انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکہ کی جانب سے ذاتی طور پر پابندیاں عائد ہیں۔

ایران کے صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران  عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے تاکہ امریکی پابندیوں کو ہٹایا جاسکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران ایسے بامعنی مذاکرات چاہتا ہے جس کے ذریعے تمام سخت پابندیاں ختم ہوسکیں۔

پناہ گزینوں کی آمد سنگین خطرہ پیدا کرسکتی ہے، وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو

ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے 2015 کے تاریخی جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے لیے رواں سال شروع ہونے والے مذاکرات میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔

گذشتہ روز ایران کے جوہری پروگرام کے نئے سربراہ محمد اسلامی نے بھی امریکہ پر زور دیا تھا کہ وہ اپنی غلط پالیسیوں کو درست کرے۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگران ادارےعالمی جوہری توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے) کی سالانہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنی غلط پالیسیوں کو درست کرتے ہوئے پابندیاں ختم کرے۔

واشنگٹن کیلیے مزید شرمندگی: طالبان نے امریکی فوجی گاڑیاں ایران کے حوالے کردیں

انہوں نے زور دے کر کہا تھا کہ ایرانی حکومت بامعنی مذاکرات چاہتی ہے تاکہ ایرانی قوم پرعائد ناجائز پابندیاں ہٹائی جا سکیں۔


متعلقہ خبریں