لیجنڈ اداکار عمر شریف کو لے جانے والی ایئر ایمبولینس کے آج پہنچنے کا امکان

عمر شریف کو لے جانیوالی ایئر ایمبولینس پیر کی علی الصبح اڑان بھریگی

کراچی: ممتاز اداکار و کامیڈین عمر شریف کو علاج کے لیے امریکہ لے جانے والی ایئر ایمبولینس کے آج پہنچنے کا امکان ہے۔

عمر شریف اور اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری

ہم نیوز کے مطابق لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی امریکہ روانگی کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ انہیں لے جانے والی ایئر ایمبولینس آج کسی بھی وقت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ لینڈ کر جائے گی۔

عمر شریف کو امریکہ لے جانے والی ایئر ایمبولینس کی رقم حکومت سندھ کی جانب سے ادا کردیا گیا ہے۔

اداکار عمر شریف کی حالت بدستور تشویشناک: اہل خانہ کی بھی پہچان نہ رہی

واضح رہے کہ عمر شریف کے سفری اخراجات سمیت علاج کے دیگر اخراجات کی مد میں حکومت سندھ کی جانب سے چار کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کامیڈین عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس کی رقم حکومت سندھ نے ادا کردی ہے اور انہیں اس حوالے سے ای میل بھی موصول ہوئی ہے۔

حکومت سندھ نے عمر شریف کیلیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست کردیا

جواد عمر کے مطابق روانگی میں تاخیر کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہر پروسیس میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ انشا اللہ بہت جلد ان کے والد کو علاج کے لیے امریکہ منتقل کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں