افغانستان کو عالمی امداد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، صدر ایردوان

افغانستان کو عالمی امداد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، صدر ایردوان

نیویارک: ترکی کے صدررجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ افغانستان کو گزشتہ 40 سال سے تنہا چھوڑ دیا گیا تھا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو عالمی امداد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

امریکی پابندیاں انسانیت کے خلاف جرائم ہیں، ایرانی صدر

ہم نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی افغانستان اور وہاں کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں واضح طور پرکہا کہ افغانستان کو 40 سال سے تنہا چھوڑ دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت افغانستان کو عالمی امداد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا ویکسین کو قوم پرستی سے جوڑنا انسانیت کی توہین ہے۔

جنگ کا زمانہ گیا اب سفارتکاری کا دور ہے، جوبائیڈن

ہم نیوز کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اس وقت بھی لاکھوں افراد کورونا وائرس سے دوچار ہیں۔


متعلقہ خبریں