پاکستان کی پرتگال کو افرادی قوت فراہم کرنے کی پیشکش


وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پرتگال افرادی قوت کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے نیویارک میں پرتگال کے وزیر خارجہ آگستوسنتوش سلوا کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان میں نواجوان آبادی کا60 فیصد ہیں اور ہم  پرتگال میں افرادی قورکمی کو پورا کرنے میں معاونت کر سکتے ہیں۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان، پرتگال کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ وزیر خارجہ نے فیٹف (FATF ) فورم پر پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات کی اصولی حمایت پر پرتگال کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی سطح پر بھرپور تعاون خوش آئند ہے۔

دونوں ممالک کے مابین سیاحت، تعلیم، دفاع اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

دونوں ممالک کی پارلیمان میں پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کی موجودگی، پارلیمانی روابط کے فروغ کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے “ادراہ جاتی میکنزم” کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار۔ وزیر خارجہ نے پرتگالی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔


متعلقہ خبریں