کراچی میں پھر بارش برسانے والے بادلوں کی انٹری


 کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران ہلکی اور تیز بارشوں کا امکان ہے۔

کراچی میں مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی مطلع مکمل ابرآلود رہے گا۔ بونداباندی کا امکان ہے

آج صبح کے وقت درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں