پیٹرول ختم، لبنانی سرجن سائیکل پر اسپتال پہنچ گیا


لبنانی عوام کو ان دنوں ایندھن کے بدترین بحران کا سامنا ہے۔ ایندھن کی قلت سے ہر شعبہ زندگی کے لوگ پریشانی ہیں۔

توانائی کے بحران نے کم سن بچوں اور مریضوں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال رکھی ہے، تاہم کئی ایسے ڈاکٹرز ہیں جو ہر مشکل کو پار کر کےاپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

لبنان میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کے پیچھے کی کہانی جاننے کے لیے سب ہی بڑی دلچسپی لے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تصویر میں نظر آنے والے کا نام ڈاکٹر سلیمان ہے جو اپنے گھرمیں ٹریک سوٹ میں تھے جب انہیں بیروت کے’رزق‘ اسپتال سے فون آیا کہ ایک خاتون کو زچگی میں پیچیدگی کے بعد اسپتال لایا گیا ہے جسے سرجری کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر نے فوری طور پر گاڑی اسٹارٹ کی مگر پٹرول نہ ہونے کے باعث گاڑی نہ چلی۔ چنانچہ وہ اسی ٹریک سوٹ میں بنا دیر کیے اپنی سائیکل چلا کر اسپتال پہنچے اور خاتون کی کامیاب سرجری کی۔

ڈاکٹر سلیمان نے ننھے بچے کے ساتھ تصویر بھی لی، ان کا کہنا تھا کہ جب یہ بچہ بڑا ہو جائے گا تو وہ  اسے بتائیں گے کہ جب تم اس دنیا میں آئے تو ہمارا ملک ایندھن کے کیسے بدترین بحران کا شکار تھا اور تمہارا یہ ڈاکٹر تمہیں زندگی میں لانے کے آپریشن کے لیے ٹریک سوٹ پر سائیکل پر اسپتال آیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں