وبا کے دوران غریب طلبا میں سمارٹ فونز بانٹے والی ٹیچر


کورونا کی وجہ سے ہر کسی کا طرز زندگی بدل گیا، جہاں عالمی وبا نے کاروباری زندگی ختم کر دیا وہیں تعلیم کے شعبے میں بھی کئی مشکلات آئیں۔

بچوں کو وبا سے بچانے کے لیے گھر بیٹھے پڑھانے کا نظام متعارف کرایا گیا، لیکن لاکھوں ایسے بچے بھی تھے جن کے پاس کوئی ایسا ذریعہ نہیں تھا جس سے وہ گھر بیٹھے تعلیم حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب سبزیوں سے  کورونا ویکسین کے فوائد ملیں گے

اقوامِ متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں پندرہ لاکھ سکولوں کے بند ہونے سے 24 کروڑ 70 لاکھ طلبا متاثر ہوئے ہیں، اور چار میں سے صرف ایک بچے کی انٹرنیٹ تک رسائی ہے۔

لیکن اس مشکل وقت میں کئی لوگ اصل زندگی کے ہیرو بن کر ابھرے، بھارتی ٹیچر کالرا کے سکول میں دو ہزار چھ سو طالب علم زیر تعلیم ہیں جو کم آمدنی والے خاندانوں سے آتے ہیں۔

جب بھارت میں کووڈ پھیل گیا تو کالرا کو احساس ہوا کہ اب کلاسیں آن لائن ہوں گی، لیکن انھیں یہ بھی پتہ تھا کہ ان کا کوئی بھی طالب علم سمارٹ فون رکھنے کی حیثیت نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فونز کی روشنی آنکھوں کیلئے تباہ کن قرار

تو انھوں نے اپنے خاندان والوں اور دوستوں کا سہارا لیا اور حیرت انگیز طور پر 321 سمارٹ فونز اکٹھے کر لیے جو بعد میں انھوں نے اپنے سب سے زیادہ مستحق طلبہ کو دیے۔

ان کی اس کوشش کا نتیجہ یہ نکلا کہ ان کے اسکول کے بچوں کی اتنے اچھے نتائج آئے ہیں جسے دہلی حکومت نے بھی سراہا،  ستمبر میں ٹیچرز ڈے پر انھیں ان کی کاوشوں کے لیے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں