نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کے پیچھے پڑوسی ملک کا ہاتھ ہو سکتا ہے، وزیرخارجہ


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ ہونے کے پیچھے پڑوسی ملک کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں کہا کہ ہم نے بس  کے بجائے نیوزی لینڈ ٹیم کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچانے کی پیشکش بھی کی تھی۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوئی۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو واپس بلانے کا فیصلہ ان کے کرکٹ بورڈ یکطرفہ طور پر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کی منسوخی: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ میڈیا کے نشانے پر

انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی ہو سکتی ہے لیکن اخلاق کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کاخیال رکھنا حکومت کی خواہش ہے۔ نادرا چیئرمین نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلیے اقدامات اٹھائے۔

امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب روپے بھجوائے۔ ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ چکا ہے، یواین اجلاس ہائبرڈ طریقے سے ہو رہا ہے۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی، مقامی سیاست میں اپنا اثر و رسوخ رکھتی ہے اور پاکستان کے مفاد میں موثر کردار ادا کرسکتی ہے۔

معمولی جرائم میں بیرونی ممالک میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کاوشیں کی گئیں۔ ہمارے افسران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔


متعلقہ خبریں