سینگوں سے ریچھ کا شکار کرنے والا پہاڑی بکرا


لمبے، تیز دھار پنجوں اور خوفناک رفتار کے باعث گریزلی ریچھ شمالی امریکا میں بے رحم شکاری کے طور پر جانا جاتا ہے۔

لیکن اس بار شکار کرنے والا حیران کن طور پر ایک پہاڑی بکرے کا شکار بن گیا۔

دی گارڈین کے مطابق کینیڈا میں ریچھ نے پہاڑی بکرے پر حملہ کر دیا لیکن بکرے نے اپنے تیز سینگوں سے جوابی وار کرتے ہوئے ریچھ کو ہی مار ڈالا۔

انتظامیہ کے مطابق مردہ پائے جانے والی مادہ گریزلی بیئر کا معائنہ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ ریچھ کسی بکرے کے ہاتھوں ہلاک ہوا کیونکہ اس کے جسم کے کئی حصے سینگوں سے کٹ چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے ریچھوں کے جوڑے کی عارضی منتقلی روکدی

جنگلی حیات کے ماہر ڈیوڈ لاسکین کے مطابق گریزلی بیئر سر، گردن کی پشت اور کندھوں پر حملہ آور ہوتے ہیں جبکہ پہاڑی بکروں کی جانب سے اپنے تحفظ کے لیے تیز سینگوں کا سہارا لیا جاتا ہے، تو یہ ناممکن نہیں کہ وہ حملہ آور ریچھ کو ہی شکار کرلے۔

ڈیوڈ لاسکین نے کہا کہ گریزلی بیئرز کی جانب سے پہاڑی بکروں کو شکار کرنا کافی حد تک عام ہے مگر یہ پہلا دلچسپ موقع ہے جب ہم نے ریچھ کو شکار بنتے دیکھا۔

 

 


متعلقہ خبریں