کرپٹ مافیاہمارا سب سے بڑا دشمن ہے، وزیراعظم



 وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپٹ مافیاہمارا سب سے بڑا دشمن ہے۔

وزیر اعظم نےکارکردگی بہتر بنانے کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ نظام سے مستفید  ہونے والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کررہے ہیں۔ کرپٹ مافیاہمارا سب سے بڑا دشمن ہے،جو کرپٹ نظام سے فائدہ لےرہا ہے۔ہمارے سامنے کرپٹ مافیاسے نمٹنے کا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سمجھ  نہیں آتی کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے لوگوں کوکیامسئلہ ہے؟ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کا کوئی جواز نہیں، ہر الیکشن میں دھاندلی کی شکایت ہوتی ہے مگر کوئی  تجویزنہیں دیتا کیسے مسئلہ دورکریں۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

ان کا  مزید کہنا ہے کہ ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،تمام اہداف کو مکمل کرناہوگا۔ ہم نے رواں سال اہداف مکمل کیے تو آئندہ سال آسان ہوگا۔ آخری دو سال حکومت کے لیے بہت اہم ہیں۔ حکومت کی پرفارمنس سے ہم جیتیں گے۔ ہم مشکل وقت سے نکل آئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ  اپنے وزرا سے  کہتا ہوں انسان اشرف المخلوق ہیں  لیکن خود کی صلاحیت کو نظرانداز کرتاہے۔انسان کو خود کی صلاحیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ حکومت میں ہوتےہوئےضروری ہےاپنی کارکردگی کاجائزہ لیں۔

زندگی میں جیت ہویاہار،اپنی کارکردگی کاجائزہ لیتےرہناچاہیے۔حکومت کیلئےبہت ضروری ہےکہ آخری 2 سال ٹارگٹ سیٹ کریں۔

ان کا کہنا  ہے کہ ٹیم کرکٹ کی ہو یا کابینہ کی  پرنسپلز سیٹ کرنےہوتے  ہیں۔ ٹیم میں جن کو کام کرنے کی لگن ہو وہ کامیاب  ہوتے ہیں۔ ملک ،ادارے یا ٹیم کی کامیابی خود کا بہتر تجزیہ کرنا ہوتاہے۔

کرکٹ ٹیم میں 2 طرح کے کھلاڑی دیکھے، ایک باصلاحیت اور دوسراانتھک محنت کرنےوالے۔ مسلسل جدوجہدکرنیوالاہی زندگی میں کامیاب ہوتاہے۔


متعلقہ خبریں