ماہرہ خان کس کی پرفارمنس کی فین ؟

لکس اسٹائل ایوارڈ 2020: ماہرہ خان نے دو ایوارڈز جیت لیے

فوٹو: فائل


سپر اسٹار ماہرہ خان کے لاکھوں مداح ہیں جو انہیں کبھی ٹی وی، کبھی فلمز اور کبھی اسٹیج پر پرفارم کرتے دیکھنے کا انتظار کرتے ہیں، اس بار بھی لکس ایوارڈز میں مداح ماہرہ کی پرفارمنس کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

لیکن ماہرہ خان کسی کی پرفارمنس کی مداح ہیں؟ اس کا جواب ماہرہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ پر کمنٹ کے ذریعے کیا۔

ماہرہ نے لکھا کہ ان کی آج تک کی پسندیدہ پرفارمنس شان اور صائمہ کی ہے، جو انہیں آج تک یاد ہے۔

پاکستانی فلموں کی مشہور جوڑی شان اور صائمہ نے 2010 کے لکس اسٹائل ایوارڈز میں ‘تیرے عشق نچایا’ پرکلاسیکل فارمنس دی تھی، جس پر انہیں خوب سرایا گیا تھا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 سے قبل ماہرہ خان کی ماضی کی ڈانس پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس پر مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ اس بار بھی ان کی پرفارمنس کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈ 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان

انسٹاگرام پر شوبز کے پیج نے ماہرہ کی پرفارمنسس کی ویڈیوز شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ یہ بات قبول کرتے ہیں کہ وہ ماہرہ کو لے کربائیسڈ ہیں، جس پر ماہرہ نے بھی ان سے پیار کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mashion (@mashionpk)

 


متعلقہ خبریں