اب ہم اپنی شرائط پر ان کو بلائیں گے،پی سی بی

Rameez Raja

رمیز راجہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کرکٹ ٹیموں نے 2022 میں دوبارہ آنا ہے، اب پی سی بی کا چیئرمین کرکٹر ہے۔ اب ہم اپنا بیک اپ پلان تیاررکھیں گے اور اپنی شرائط پر ان کو بلائیں گے۔

چئیرمین پی سی بی رمیزراجہ کا کہن اہےکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان سے بھاگی ہے، انگلینڈ نے بہانہ کیا۔سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، آئی سی سی میں اپنا موقف بھرپور انداز میں پیش کروں گا۔

انہوں نے کہا لوگ جانتے ہیں کہ  میرا جذبہ ایک اور طرح کا ہے، چاہتا ہوں کہ کپتان مضبوط ہو، اگر آپ ایک اوسط درجے کی ٹیم بن کر رہیں گے تو پھر چیف سلیکٹراورچیئرمین بورڈ آپ پر حاوی ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کی منسوخی: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ میڈیا کے نشانے پر

رمیزراجہ نے کہا اگر آپ ٹاپ ٹیم ہیں تو کسی کا دماغ خراب نہیں کہ آپ سے آکر کوئی بات کرے۔ اتنا بڑا عہدہ ملا ہے، چھوٹی حرکت نہیں کروں گا۔

چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ نیوٹرل وینو پر ہم نہیں جائیں گے، وینیو پاکستان ہی رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاک بنے ہوئے ہیں ، ایک نے پل آوٹ کیا، دوسرے نے بھی کردیا، آگے بھی ہوسکتے ہیں۔ اگر ہمیں اسی طرح بلاک بنا کر روکا گیا تو ہم بھی آگے چل کر کسی کا لحاظ نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں