اسلام آباد میں ڈینگی سے2 اموات

dengue

اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ڈینگی سے 2 اموات ہوئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ اسلام آباد میں ڈینگی کے مریض 94 ہیں۔ ترلائی میں ڈینگی کے سب سےزیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترلائی میں ڈینگی کے 40 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسلام آباد میں گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 17 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں پشاور، لاہور اور کراچی میں بھی ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کے علاوہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پشاور میں 179 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے 440 مریض سامنے آئے اور 6 ہزار 549 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے۔

پنجاب میں ڈینگی کے 131 مریض رپورٹ ہوئے۔ کمشنر لاہور کی رپورٹ میں شہر کے ہر 206 میں سے ایک گھر میں ڈینگی کے مریض کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی میں صورت حال اور بھی خراب ہے جہاں شہر میں ڈینگی کنٹرول پروگرام کا دفتر ہی بند ہے، کراچی میں ڈینگی کے کتنے مریض ہیں؟ اعداد و شمار بتانے والا ہی کوئی نہیں ڈینگی اسپرے کرنے والی مشین بھی غائب ہے۔


متعلقہ خبریں