جعلی اکاونٹ: نیوزی لینڈ ٹیم کو بھارت سے دھمکیاں دی گئیں، فواد چودھری


وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ  بھارت میں جعلی اکاونٹ بنائے گئے، احسان اللہ احسان کے نام سے جعلی فیس بک اکاونٹ بنا، نیوزی لینڈ ٹیم کو بھارت سے دھمکیاں دیں گئیں۔

اسلام آباد میں وزیراطلاعات فواد چودھری اور وزیرداخلہ شیخ رشید نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ 19اگست 2021کو احسان اللہ احسان کے نام سے فیس بُک پوسٹ سامنے آئی، جس میں کہا گیاکہ آئی ایس کے پی نیوزی لینڈ ٹیم کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

سنڈے گارڈین نامی بھارتی اخبار میں احسان اللہ احسان کی پوسٹ کی بنیاد پر مضمون لکھا گیا، 24اگست 2021کو مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو ای میل کی جاتی ہے، جس میں کہا جاتا ہے کہ اس کے شوہر کو پاکستان میں نشانہ بنایا جاسکتاہے۔

یہ ای میل اکاؤنٹ بھی 24اگست کوہی بنایاگیااوراس میل اکاؤنٹ سے صرف ایک ہی میل جنریٹ ہوئی ہے،پروٹون ویب سرور پر یہ اکاؤنٹ بنایاگیا جو محفوظ تصور کیا جاتاہے،ہم نے انٹرپول سے اس حوالے سے تفصیلات کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دورہ پاکستان کی منسوخی: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ میڈیا کے نشانے پر

پیج میں کہا گیا کہ انتہا پسند تنظیمیں ٹیم کو نشانہ بنا سکتی ہے ،بھارتی صحافی نے جعلی فیس بک پیج پر آرٹیکل میں کہا کہ نیوزی لینڈ کو نشانہ بنایا جا سکتاہے،دونوں پیجز اور آرٹیکل کا تعلق افغان سابق نائب صدر امر اللہ صالح سے ہے۔

12ستمبرکو نیوزی لینڈ کی ٹیمیں چارٹرڈ طیارے پر پاکستان پہنچیں، ابھی نند ن مشرا نے سنڈے گارڈین میں اسی ٹویٹ کے حوالے سے آرٹیکل لکھا جس میں کہا گیا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو خطرہ ہے۔

17ستمبرکو حمزہ آفریدی کے نام سے جی میل پر ای میل آئی ڈی بنائی گئی،ای میل آئی ڈی بنانے کے 15منٹ بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دھمکی آمیز پیغام بھیج دیا۔

نیوزی لینڈ ٹیم کو تھریٹ بھارت سے گئی اور لوکیشن سنگاپوردی گئی،حمزہ آفریدی کی ای میل آئی ڈی وی پی این کے ذریعے بھارت میں بنائی گئی۔

حمزہ آفریدی کے نام اس لیے استعمال ہوا کہ یہ ظاہرکیاجائے کہ تھریٹ پاکستان سے گیا۔

نیوزی لینڈ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغام ممبئی مہاراشٹر سے بھیجا گیا، جس ڈیوائس پر حمزہ آفریدی نامی آئی ڈی بنائی گئی اس پر 13آئیڈیز ہیں۔

وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرناہے، ان کی ٹیم کو بھی ابھی سے دھمکی آمیزپیغام بھیج دیا گیاہے۔

سیکورٹی خدشات: نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ختم، کرکٹ سیریز منسوخ

ویسٹ انڈیز کوجو تھریٹ ایشوکیاگیا یہ بھی احسان اللہ احسان کی  آئی ڈی سے کیاگیا،احسان اللہ احسان کے اسپیلنگ میں ش کااستعمال ہواجس سے بہتراندازہ لگایاجاسکتاہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کی تحریک کے دوران بھی بھارت سے ٹویٹس کی گئیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے نیوزی لینڈ سیکیورٹی ٹیم سے پوچھا ہم سے وہ تھریٹ شیئر کریں مگر نیوزی لینڈ سیکیورٹی ٹیم تھریٹ سے نابلد تھی اور معلومات شیئر نہیں ہوئی۔

نیوزی لینڈ وزیراعظم نے کہا کہ تھریٹ کی وجہ سےٹیم دورہ منسوخ کررہی ہے اور یہ سنجیدہ تھریٹ ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کو ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے، پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کیاگیا ،طاقتور ایجنسیز اور ریاستیں کھیل کھیلتی ہیں،ففتھ جنریشن وار میں لوگ استعمال ہوجاتے ہیں انہیں پتہ بھی نہیں چلتا۔

وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ ٹیموں کو تھریٹ پاکستان کے خلاف نہیں یہ انٹرنیشنل کرکٹ کے خلاف سازش ہے۔آج ایف آئی نے ایک پرچہ درج کرلیاہے،چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی اپنے طور پر معاملہ اٹھائیں گے ،حکومت پاکستان بھی معاملےکو اٹھائے گی ۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ آئی سی سی کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے،نیوزی لینڈ کو ہم سے تھریٹ شیئر کرنا چاہیے،پور ی دنیا نے پاکستا ن کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا دورہ کیوں منسوخ کیا؟ نیوزی لینڈ سے وضاحت طلب

وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےجانے سے پاکستان کوتنہا کرنے کاتاثر غلط ہے،ہمیں تنہا نہیں کیاجاسکتا، ہم پرعزم ہیں ،
پہلے ہی کہہ دیاتھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھی نہیں آئے گی۔

نیوزی لینڈ ٹیم جہاں ٹھہری ہوئی تھی وہاں آئی ایم ایف اوردیگرحکام بھی تھے.

پاکستان کا افغانستان انخلا میں اہم کردار رہا ہے،طورخم اور چمن بارڈر پر معاملات بہتر ہیں،سارا ٹوپی ڈرامہ ہے،دستانے پہنے ہاتھ کو ناکامی ہوگی۔
بھارت جیلوں سے لوگوں کوضمانت پرنکال کراستعمال کرتاہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستا ن میں کوئی مہاجر کیمپ نہیں ،بھارت کا واویلا ہے،پڑوس میں بھارت کے 66کیمپس تھے جوختم کیے گئے۔


متعلقہ خبریں