بائیڈن کا بلاوا، مودی امریکا کے 3 روزہ دورے پر روانہ

بھارت: بی جے پی کو 915.596 کروڑ روپے کی امداد کس نے دی؟

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی 3 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہو گئے۔

بھارتی وزیرِ اعظم نے ٹوئیٹ کی کہ وہ امریکی صدر جوبائیڈن کی دعوت پر امریکا کا دورہ کر رہے ہیں، جس دوران وہ نائب امریکی صدر کاملا ہیرس سے ملاقات میں عالمی امور اور دو طرفہ تعاون پر گفتگو بھی ہو گی۔

مودی نے مزید لکھا کہ ان کا یہ دورہ امریکا کے ساتھ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے، اسٹریٹجک شراکت داروں، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے اور اہم عالمی مسائل پر تعاون کو آگے بڑھانے کا موقع ہو گا۔


بھارتی وزیراعظم 24 ستمبر کو امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر بننے کے بعد بائیڈن کے ساتھ یہ ان کی پہلی ملاقات ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی امریکا کے دورے میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب بھی کریں گے، جس میں عالمی مسائل ، وبائی امراض، دہشت گردی ، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر اہم مسائل پر بات کریں گے۔

 

 


متعلقہ خبریں