کراچی والوں کے لیے بجلی97پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری

k-electric

کے الیکٹرک کا صنعتی صارفین سے3روپے فی یونٹ رقم 2ماہ میں ریکور کرنے کا فیصلہ


کے الیکٹر ک  نے بھی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ فیول چارجزکی مد میں 97 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست نیپرا کوموصول ہو گئی ہے۔

نیپرا کے الیکٹر ک کی درخواست پر29 ستمبرکوسماعت کرےگا۔ منظوری کی صورت میں کراچی کےصارفین پر ایک  ارب 70 کروڑروپے کا بوجھ پڑے گا

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست اگست کےمہینے کےلیے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی2روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز

اس سے قبل  سنٹرل پاور  پرچیزنگ کمپنی نے بجلی 2روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز دی  تھی۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ(سی پی پی اے) ایجنسی نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دیتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے ۔

 


متعلقہ خبریں