نسلہ ٹاور گرانےکا فیصلہ برقرار، نظر ثانی اپیلیں مسترد


سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور گرانے کے فیصلے پرنظر ثانی اپیلیں مسترد کردی ہیں۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو ایک ماہ میں نسلہ ٹاور خالی کرانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور گرانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے اور متعلقہ حکام سے فیصلے پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے سوال کیا کہ نسلہ ٹاور سے متعلق کیا ہوا؟ نسلہ ٹاور سے متعلق ٹرائینگل کیوں نہیں گرایا؟ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ جائیں، دیکھیں اور فوری رپورٹ دیں۔

خیال رہے کہ آٹھ اپریل2021 کو چیف جسٹس گلزار احمد نے شاہراہ فیصل اور شاہراہ قائدین کے سنگم پر قائم کثیر المنزلہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا تھا۔ 19جون2021 کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے تفصیلی فیصلے میں نسلہ ٹاور کو فوری طور پر گرانے اور الاٹیز کو 3 ماہ کے اندر رقم واپس کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں