کابل: جلال آباد چیک پوسٹ پر حملہ، 3 افراد ہلاک

کابل: جلال آباد چیک پوسٹ پر حملہ، 3 افراد ہلاک

فائل فوٹو


کابل: افغانستان کے صوبے جلال آباد کی چیک پوسٹ پر حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد چیک پوسٹ پر ایک رکشہ آ کر رکا جس میں مسلح افراد بھی موجود تھے۔ رکشہ سواروں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو تلاشی دینے سے انکار کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جنہیں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

تاحال جلال آباد چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم چند روز قبل جلال آباد میں ہی گشت پر مامور گاڑی پر حملے میں 2 طالبان کے قتل کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی7خواتین ارکان پارلیمنٹ ملک چھوڑگئیں

داعش خراسان نے ہی ننگرہار میں بھی ایک گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں ایک بچہ جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب جلال آباد میں ہی ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 طالبان زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


متعلقہ خبریں