آذربائیجان میں 3 بھائیوں کی فوجی مشقیں


آذربائیجان میں کثیر الملکی فوجی مشقیں اختتام پذیرہو گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 3بھائیوں کے عنوان سے مشقوں میں پاکستان ،ترکی  اورآذربائیجان نے شرکت کی ۔

انسداد دہشتگردی، خطرات اور ہائبرڈ صورتحال کی مشقیں کی گئیں،2ہفتے جاری رہنے والی مشقوں میں کمبائنڈ آپریشنز کیے گئے۔

کثیر الملکی فوجی مشقوں  کی اختتامی تقریب میں آذربائیجان کے وزیر دفاع مہمان خصوصی تھے جبکہ پاکستان سے میجر جنرل ممتاز حسین نے نمائندگی کی۔

تقریب میں مختلف ہتھیاروں سے فائرنگ کا مظاہرہ کیا گیا،مشقوں میں سمندری آپریشن اور فضائی پہلو بھی شامل تھے۔


متعلقہ خبریں