مہنگائی میں اضافہ آئی ایم ایف کی وجہ سے ہوا، عوام کو براہ راست سبسڈی دیں گے: شوکت ترین

مہنگائی میں اضافہ آئی ایم ایف کی وجہ سے ہوا، عوام کو براہ راست سبسڈی دیں گے: شوکت ترین

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ غریب عوام کو اشیائے خورد و نوش پر ڈائریکٹ سبسڈی دیں گے۔

مہنگائی کیساتھ عوام کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا، گورنر اسٹیٹ بینک

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ گھی کی قیمتوں میں عالمی سطح پر 50 فیصد کا فرق آیا ہے لیکن ہم نے اسے 30 فیصد پہ رکھا۔ انہوں ںے کہا کہ اسی طرح گندم کی قیمتوں میں ساڑھے 13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ان کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 123 روپے فی لیٹر ہے جب کہ بھارت میں 250 روپے فی لیٹر پہ فروخت ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت مڈل مین 3 سوسے لے کر 4 سو فیصد تک پیسہ بنا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اشیائے خورد و نوش میں کارٹیلائزیشن پرسی سی پی ایکشن لے گا اور فوڈ کنٹرول انسپکٹرز کا نظام بحال کیا جائے گا۔

شوکت ترین نے کہا کہ عوام کو گھی پر سبسڈی دیں گے اور درآمدی گھی کی اضافی قیمتوں کا بوجھ حکومت اٹھائے گی۔ انہوں ںے کہا کہ غریب عوام کو ہم اشیائے خورد و نوش پر ڈائریکٹ سبسڈی دیں گے اور 4 کروڑ لوگوں کو کیش سبسڈی دی جائے گی۔

مہنگائی پر اجلاس: افسران نے معطلیاں گنوا دیں، کارروائی ناکافی، نتائج بتائیں، وزیراعظم

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ تیل کی قیمتیں بڑھنے اور گاڑیوں کی درآمد سے ڈالرز مہنگا ہوا ہے۔ انہون ںے کہا کہ ڈالرز افغانستان جا رہا ہے اور تاثر منفی ہونے سے ایکسپورٹرز پیسہ باہر رکھنا شروع کردیتے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ میڈیم اور لانگ ٹرم پلان بنائیں تاکہ کرائسز نہ آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مہینے کے آخر میں کامیاب پاکستان پروگرام لانچ ہوجائے گا۔

اگست 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد رہی، ادارہ شماریات

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والی 42 فی صد آبادی کو کھانے پینے کی اشیا پر براہ راست سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ بحیثیت وزیر خزانہ کام کرتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں