پنجابی منڈا، پشتو گانا، علی ظفر نئے روپ میں



پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کا نیا پشتو زبان میں گایا گانا ریلیز کر دیا گیا ہے۔

پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے ریلیز کئے گئے گانے میں مشہور پشتو سنگر گل پانرا اور پشاور کا مشہور بینڈ ’’فورٹیٹیڈ پختون کور‘‘ بھی شامل ہیں۔

گانے کی ریلیز سے قبل گلوکار نے پختون بہنوں اور بھائیوں کے لئے پشتو زبان میں خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں علی ظفر نے کہا میرے پختون دوستوں اسلام وعلیکم۔ لارشا پیخوار گانہ میں نے اپنے خوبصورت پختون پرستاروں کے لئے بنایا ہے۔  یہ تحفہ دل سے قبول کریں۔


خیال رہے کہ یہ علی ظفر کا تیسرا علاقائی زبان میں گانا ہے۔ اس سے قبل گلوکار سندھی اور بلوچی زبانوں میں گانے ریلیز کر چکے ہیں۔

علی ظفر کے یہ دونوں گانے مجموعی طور پر صرف یوٹیوب پر 68 ملین ویوز کو عبور کر چکے ہیں۔ سندھی گانے “الے” کو صرف نو ماہ یو ٹویب پر 30 ملین لوگوں نے دیکھا

علی ظفر کا 12 سالہ عروج فاطمہ کے ساتھ بلوچی گانہ لیلیٰ او لیلیٰ بھی یوٹیوب پر 37 ملین ویوز کو عبور کرچکا ہے۔


متعلقہ خبریں