بالی ووڈ اداکارہ کشمیر کی خوبصورتی میں کھو گئیں

بالی ووڈ اداکارہ کشمیر کی خوبصورتی میں کھو گئیں

بالی وڈ کی خوبرو اور نوجوان اداکارہ سارہ علی خان کو وادی کشمیر کی خوبصورتی پسند آ گئی۔

بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان آج کل کشمیر کی وادیوں میں گھومتی نظر آرہی ہیں جبکہ سارہ نے خود بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

ان تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سارہ علی خان کو کشمیر میں روحانی سکون مل رہا ہے جبکہ ان وادیوں کی خوبصورتی پر اداکارہ اپنا دل ہار بیٹھی ہیں۔

اداکارہ سارہ علی خان نے کشمیر کی تعریف کرتے ہوئے اپنے پوسٹ میں اسے جنت کا نام دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ اور بالی وڈ کے چھوٹے نواب کی بیٹی سارہ علی خان نے کچھ عرصہ قبل ہی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کس کی پرفارمنس کی فین ؟

واضح رہے کہ سارہ علی اداکار امریتا سنگھ اور سیف علی خان کی بیٹی اور منصور علی خان پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کی پوتی ہیں۔

کولمبیا یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد سارہ علی نے 2018 کی فلموں کیدارناتھ اور سمبا میں مرکزی خاتون کا کردار ادا کر کے اداکاری کا آغاز کیا۔


متعلقہ خبریں