کوئٹہ میں دھماکہ

فوٹو: فائل


کوئٹہ: بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں دھماکے سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ موسیٰ کالونی کے قریب دھماکہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت ایگل اسکواڈ کے اہلکار گشت کر رہے تھے اور دھماکے میں نشانہ ایگل اسکواڈ کے اہلکار تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں کو معمولی خراش آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی کو شکست ہوئی، مریم نواز

زخمی ہونے والے پولیس  اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال  منتقل کر دیا گیا جن کی شناخت سپاہی نعمت اللہ اور محمد اسحاق کے نام سے ہوئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاشی کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں