کشمیری کمیونٹی نے مودی کیخلاف تاریخی احتجاج کا اعلان کر دیا

کشمیری کمیونٹی نے مودی کیخلاف تاریخی احتجاج کا اعلان کر دیا

نیویارک: کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اس موقع پر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا۔

نریندر مودی کے خلاف احتجاج اس وقت کیا جائے گا جب وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہوں گے۔

احتجاجی مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ مودی کی تقریر کے دوران مظاہرے کے لیے اقوام متحدہ کے سامنے سیکنڈ اسٹریٹ پر جگہ مختص کروالی گئی ہے جبکہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بھی مظاہرے میں حصہ شریک ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: شدت پسند ہندووں کا نامور مسلم رہنما اسدالدین اویسی کے گھر پر حملہ

واضح رہے کہ اس بات کا اعلان پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت تنویر چوہدری کی رہائشگاہ پر منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں کشمیری، پاکستانی، بنگلہ دیشی سمیت دیگر کمیونٹیز کے مقامی قائدین و ارکان کی بڑی تعداد شریک تھی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مظاہرے میں مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے غاصبانہ فیصلے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بھاری ریاستی فورسز کے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی  اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں