شیخ رشید نے درست کہا تھا؟ نیوزی لینڈ ٹیم کو انکی فوج سے زیادہ سیکورٹی دی تھی

شیخ رشید نے درست کہا تھا؟ نیوزی لینڈ ٹیم کو انکی فوج سے زیادہ سیکورٹی دی تھی

اسلام آباد: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر منسوخ کیا تو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے باقاعدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہمان ٹیم کی کرکٹ ٹیم کو اتنی سیکیورٹی دی جتنی ان کی اپنی فوج نہیں ہے۔

نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ان کی ٹیم کو سیکورٹی دی، شیخ رشید

ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جانب سے دیے گئے بیان پر مختلف ردعمل ظاہر کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے موقع پر وہی سیکیورٹی دی گئی تھی جو برطانوی شاہی خاندان کے جوڑے کو ان کے دورہ پاکستان پر ملی تھی۔

دورہ پاکستان کی منسوخی: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ میڈیا کے نشانے پر

اعداد و شمار کے مطابق نیوزی لینڈ کی ریگولر فوج اور ریزرس دستوں کی کل تعداد 12424 اہلکاروں پر مشتمل ہے۔

نیوزی لینڈ کی آفیشل ڈیفنس فورسز کی ویب سائٹ کے مطابق ریگولر فورسز میں بری فوج کے اہلکاروں کی تعداد 4848، فضائیہ کے 2541 اور نیوی کے 2334 اہلکار ہیں۔ اس طرح کل تعداد مجموعی طور پر9723 ہے۔

جعلی اکاونٹ: نیوزی لینڈ ٹیم کو بھارت سے دھمکیاں دی گئیں، فواد چودھری

نیوزی لینڈ کے ریزور فوج کی تعداد 2701 ہے جس میں آرمی کے 1864، نیوی کے 535 اور ائیرفورس کے 302 اہلکار ہیں۔


متعلقہ خبریں