یورپی یونین: پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت میں توسیع


یورپی یونین نے پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت میں توسیع کر دی.

ہم نیوز کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 2023 تک جی ایس پی پلس میں رہے گا۔

دوسری جانب یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس سے متعلق قوانین میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے۔

برآمدات بڑھانے میں یورپی یونین کا کردار اہم ہے، وزیراعظم

نئے قانون کے تحت یورپی کمیشن کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس قبل از وقت واپس لینے کا اختیار مل گیا ہے۔

انسانی حقوق یا لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہوئی پر اسٹیٹس واپس لیا جاسکتا ہے۔

یورپی کمیشن کے مطابق ماحولیاتی آلودگی اور گڈ گوورننس کے کنویشنز کو بھی جی ایس پی پلس فریم ورک میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ 2013 میں ملا تاہم اس کے فوائد یکم جنوری 2014 سے 2017 تک ڈیوٹی فری رسائی کے طور پر حاصل ہوئے۔ جن میں بعد ازاں دو مرتبہ توسیع کی جا چکی ہے۔


متعلقہ خبریں