سکھر: کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی گرفتاریاں


سکھر : سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی میں سکھر پولیس نے ویکسین نہ لگوانے والے 100 سے زائد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

ہم نیوز کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف پولیس نے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق کورونا ویکسین نہ لگوانے والے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے 91 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ وبائی امراض ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

عرفان سموں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے احکامات پر آج سے کارروائی شروع کی گئی ہے اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ کورونا ویکسین جلد از جلد لگوا لیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہوشیار: اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور میں ڈینگی پھیلنے لگا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر مختلف پابندیاں عائد کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کا حکم جاری کیا تھا، جس میں لکھا گیا تھا کہ این سی او سی کی ہدایت پر ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔


متعلقہ خبریں