بابر اعظم کو کیسا کپتان ہونا چاہیے ؟


چیئر مین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو تگڑا کپتان بنانا چاہتا ہوں ایسا کپتان جو بورڈ سلیکشن کے کسی کے پریشر میں نہ آئے۔

ایسا کپتان جو چیئر مین کرکٹ بورڈ کی جگہ میڈیا پر جائے، ایسا کپتان جو یاری دوستی نہیں پوری ٹیم پورے ملک کیلئے ایک سوچ رکھے، ایسا کپتان جس کیلئے لڑنا اور جیت کی کوشش ہی سب کچھ ہو.

چند روز قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ رمیز راجہ مجھے بطور کپتان سپورٹ اور پورا بیک کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا نہیں ہے کہ رمیز راجہ مجھے بطور کپتان سپورٹ نہیں کررہے، بابر اعظم

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے خصوصی ملاقات بھی کہ جس میں انہوں نے کھلاڑیوں کو بے خوف ہو کر ورلڈ کپ کھیلنے کا مشورہ  دیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کے دورہ منسوخی کا بہترین پرفارمنس سے جواب دیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے،آپ اپنی پرفارمنس بہتر بنانے پر فوکس کریں، جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے کامیابی کے اصول وضع کر رکھے ہیں، کامیابی کا راستہ سچائی اور ایمانداری کا راستہ ہے۔ اور وہ ٹیم کبھی نہیں جیتتی جو ہار سے بچنے کیلئے کھیلے،میں جب کھیلتا تھا تو ہم نے کرکٹ کو برے حالات سے نکال کر ورلڈ کپ جیتا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پوری دنیا پاکستانیوں کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرتی ہے، میدان میں جب اتریں تو خود اعتمادی اور جیتنے کے جذبے سے اتریں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرنا ہے نہ گھبرانا، جم کے کھیلنا، کپتان کی قومی ٹیم کو تھپکی، کچھ مشورے

وزیراعظم نے کہا کہ آپ کو ٹیم اور قوم کیلئے کھیلنا ہے،پوری قوم کی نظریں آپ پر ہیں، پوری قوم آپ کو کامیاب دیکھنا چاہتی ہے،آپ دنیا میں پاکستان کے نمائندے و سفیر ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں