بھارت میں بچوں کی کوروناویکسینیشن کا آغاز اکتوبر سے ہوگا


بھارت کی تمام ریاستوں میں آئندہ ماہ سے 12 برس اور اس سے زائد عمر کے بچوں کی کوورنا ویکسینیشن کا آغاز ہو گا

بھارتی دوا ساز کمپنی کیڈیلا ہیلتھ کیئر اگلے مہینے اپنی نئی ویکسین زائیکوو ڈی لانچ کرے گی۔

نیوز ایجنسی رائٹرز  کے مطابق  زائیکوو ڈی دنیا بھر میں ایسی پہلی ویکسین ہے،جو ڈی این اے تکنیک کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ یہ کمپنی کوویڈ ویکسین کی ماہانہ دس ملین خوراکیں تیار کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی مفت فراہمی، بائیڈن کا مزید 50 کروڑ خوراکیں خریدنے کا اعلان

بھارتی حکام نے گزشتہ ماہ اس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی اور بچوں کے لیے بھی صرف اسی ویکسین کو اجازت فراہم کی گئی ہے۔

دوسری طرف انڈین بائیوٹیک نے بچوں پر کوویکسین کے تیسرے مرحلے کی آزمائش بھی مکمل کر لی ہے۔

کوویڈ 19ویکسینیشن  کی مشاورتی کمیٹی  نے تجویز دی تھی کہ ابتدائی طور پر 12 سال سے زیادہ عمر کے ان بچوں کو جو سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں ویکسین دی جانی چاہیے۔

کمیٹی نے کہا تھا کہ ملک میں 40 کروڑ بچے ہیں اور اگر سب کی ویکسینیشن شروع کر دی گئی تو پہلے سے چلنے والی بالغ افراد  کی ویکسینیشن متاثر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:سکھر: کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی گرفتاریاں

یاد رہے کہ ممبئی میں کورونا کی پہلی لہر کے مقابلے میں دوسری لہر میں بچوں میں انفیکشن میں اضافہ ہواتھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بزرگوں اور بالغوں کو ویکسین ملنے کے بعد صرف بچے ہی ایسے ہوں گے جو محفوظ نہیں ہوں گے۔ جس کے بعد بچں کے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا ۔

 


متعلقہ خبریں