بورس جانسن وزیراعظم عمران خان سے متاثر 


برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے سے متاثر ہو کر اپنے ملک میں درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ماحول کی بہتری کیلئے برطانیہ میں درخت لگانے کا منصوبہ شروع کریں گے۔

درختوں کا منصوبہ لگانے کیلئے تمام ممالک کو وزیراعظم عمران خان کی پیروی کرنی چاہیے۔

بورس جانسن نے کہا کے پاکستان دس ارب درخت لگانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے دس ارب درختوں کا منصوبہ شروع کرنے پر پاکستان کو مبارکباد بھی دی۔


عالمی ادارے بھی وزیراعظم عمران خان کی ان کاوشوں کے معترف ہیں۔ بلین ٹری منصوبہ کو اقوام  متحدہ، ورلڈ اکنامک فورم میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

صدر ورلڈ اکنامک فورم بورگ برینڈے نے بھی کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کو سراہا ہے۔

حکومتی اعدادوشمار کے مطابق 10 سال میں 300 فیصد اضافہ کیساتھ پاکستان دنیا میں واحد ملک بن گیا ہے جہاں سب سے زیادہ مینگروز جنگلات کی نشوونما ہورہی ہے۔


متعلقہ خبریں