10 سال بعد عاطف اسلم اور ماہرہ خان ایک ساتھ


10 سالوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے، عاطف اسلم اور ماہرہ خان ایک ساتھ صرف دو دن بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ دونوں کے ویڈیو سانگ کا ایک اور ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔


چند روز پہلے عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے آنے والے گانے اجنبی کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔ پوسٹر میں عاطف اسلم کے  نئے گانے میں اُن کے ہمراہ صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان بھی موجود تھیں۔

عاطف اسلم نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ 10 سال کے طویل انتظار کے بعد وہ اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ اپنے گانے میں نظر آئیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)


ماہرہ خان اور عاطف اسلم کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے مداح کافی پُرجوش نظر آرہے ہیں اور وہ بے صبری سے اس نئے گانے کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم 10 سال بعد ماہرہ خان کیساتھ نظر آئیں گے

اس سے قبل عاطف اسلم نے انسٹا گرام پر اپنے آنے والے نئے گانے کا ٹیزر جاری کیا تھا جسے ایک دن میں 5 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد نے پسند کیا۔ عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ  یہ ٹیزر میرے مداحوں کے لیے ویک اینڈ کا تحفہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے فلمی کیریئر کا آغاز فلم بول سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔

ہدایت کار شعیب منصور کی 2011 میں بنائی گئی اس فلم میں ماہرہ خان نے گلوکار اور اداکار عاطف اسلم کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا ، فلم نے باکس آفس پر شاندار بزنس بھی کیا تھا۔

اس وقت انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے 8 ملین جبکہ عاطف اسلم کے 6 ملین فولورز ہیں۔

 


متعلقہ خبریں