کھیل کے لیجنڈ سے سیکھنے پر خوش ہوں، بابر اعظم


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وزیراعظم ہاؤس میں ٹیم کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بابر اعظم نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کے دوران لی گئی ایک تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، کھیل کے لیجنڈ سے خود سیکھنا ہمیشہ خوشی کی بات ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے خصوصی ملاقات بھی کہ جس میں انہوں نے کھلاڑیوں کو بے خوف ہو کر ورلڈ کپ کھیلنے کا مشورہ  دیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کے دورہ منسوخی کا بہترین پرفارمنس سے جواب دیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کو کیسا کپتان ہونا چاہیے ؟

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے،آپ اپنی پرفارمنس بہتر بنانے پر فوکس کریں، جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہو گی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پوری دنیا پاکستانیوں کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرتی ہے، میدان میں جب اتریں تو خود اعتمادی اور جیتنے کے جذبے سے اتریں۔


متعلقہ خبریں