راشد لطیف کی رمیز راجہ کو وارننگ یا مشورہ ؟


نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد چیئرمین پی سی بی اور کھلاڑیوں کومختلف قسم کے مشورے اور تجاویز دی جارہی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کو ون ٹو ون انٹرویو سے اجتناب کرنا ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ کوئی ٹیم انکار کرتی ہے تو اس ہی ملک میں جا کر کھیلنے میں حرج نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرنا ہے نہ گھبرانا، جم کے کھیلنا، عمران خان

راشد لطیف نے کہا کہ اب ایکشن کا وقت ہے بولنے کا وقت گزر گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو بڑا برانڈ بنانے کے لیے پیسہ لگانا ہو گا۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی کھلاڑیوں اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کی تھی۔
عمران خان نے قومی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کو بے خوف ہو کر ورلڈ کپ کھیلنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کے دورہ منسوخی کا بہترین پرفارمنس سے جواب دیں۔

 


متعلقہ خبریں