شہزاد رائے نے بچوں کا بڑا خواب سچ کر دکھایا


گلوکار شہزاد رائے نے اگست میں وائرل ویڈیو میں ’ٹین ڈبوں‘ سے موسیقی کی دھنیں بجانے  والے بچوں کو جدید ترین میوزک آلات بھجوا دئیے ہیں۔

پاکستانی گلوکار نے  سوشل میڈیا پوسٹ پر بتایا کہ انہوں نے اپنے منیجر کے توسط سے گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ سے تعلق رکھنے والے ان بچوں تک موسیقی آلات پہنچا دیے ہیں۔ جس کی ویڈیو بھی ان کے اکاونٹ پر لگائی گئی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ہنزہ کے بچوں کی ’ٹین ڈبوں‘ سے موسیقی بجانے کی ویڈیو دیکھی  تو انہیں اپنا بچپن یاد آگیا ، اس لیے انہوں نے بچوں کو آلات بھجوائے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزاد رائے نے انوپم کھیر کا جھوٹ پکڑ لیا

تاہم گلوکار نے بتایا کہ جب انہوں نے بچوں سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو 10 سال پرانی تھی اور اب وہ بچے بڑے ہو چکے ہیں۔


بچوں کی ’ٹین ڈبوں‘ کے ساتھ موسیقی بجانے کی ویڈیو 2013 میں بنائی گئی تھی اور اس وقت بھی وہ کافی مشہور ہوئی تھی، تاہم رواں برس اگست میں وہ ایک بار پھر وائرل ہوئی۔

شہزاد رائے کی جانب سے بچوں کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد وہ مزید وائرل ہوگئی تھی جس کو بالی  وڈ اداکار انوپم کھیر نے بھی ان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بچوں کو بھارتی قرار دیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں