نوازشریف کی ویکسی نیشن، طبی عملے کے2اہلکار معطل


لاہور: محکمہ صحت نے نوازشریف کی ویکسی نیشن کی انٹری کرنے کے الزام میں2 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے اہم ایس کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود نرس یا پیرا میڈکس اسٹاف انٹری کرتا ہے۔ عملے کے ملوث ہوئے بغیر انٹری نہیں ہوسکتی۔ ایم ایس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد دونوں کو معطل کیا گیا۔

آج ہی سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کے جعلی اندراج کی خبر آئی تھی۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا۔

سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو پاکستان میں کورونا ویکسین لگ گئی؟

نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا، ریکارڈ کے مطابق نوازشریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے شناختی کارڈ کا اندراج لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ویکسی نیشن سینٹر میں ہوا۔


متعلقہ خبریں