انگلینڈ نے پاکستان کو دھوکا دیا ہے، سابق انگلش پلیئر


انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان شارلٹ ایڈورڈز نے اپنے ہے بورڈ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو دھوکا دیا ہے۔

انہوں نے کہا ای سی بی کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی یاد داشت بھی بہت کمزور ہے۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی خواتین کے درمیان تیسرے ون ڈے سے قبل اسکائی اسپورٹس کرکٹ سے بات کرتے ہوئے ، ایڈورڈز اور سابق انگلینڈ ٹیم کے ساتھی ایبونی رینفورڈ برینٹ نے ای سی بی اور پاکستان کے فیصلوں کے درمیان تضادات پر کھل کر بات کی۔

پاکستان کی مینز ٹیم نے اس وقت نیوزی لینڈ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے جب کورونا وبا عروج پر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دیکھتے ہیں اب آئی پی ایل منسوخ ہوتی ہے یا نہیں، مائیکل وان

رین فورڈ برینٹ نے کہا ،’اہم یہ ہے کہ اس دورے کی منسوخی کا سیکیورٹی کے مسائل یا خدشات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘

انہوں نے کہا آپ سوچیں پاکستان نے ہمارے لیے کیا کیا۔ پاکستانی ٹیم کم کورونا والے ملک سے زیادہ کورونا والے ملک کھیلنے آئی تھی۔ انہیں بغیر کسی ویکسین پروگرام کے قرنطینہ میں رہنا پڑا۔ اب میں سمجھتا ہوں کہ ہم پاکستانی ٹیم کا وہ احسان واپس کر سکتے تھے۔

ایڈورڈز نے مزید کہا ’’اگر یہ سیکورٹی ہوتی تو مجھے کوئی مسئلہ نہ ہوتا اور شاید ہم ابھی یہ گفتگو نہیں کر رہے ہوتے۔‘‘

’’میں پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) کے لیے بہت مایوس ہوں۔ انہوں نے پچھلی موسم گرما میں انگلینڈ میں کرکٹ کے لیے بہت زیادہ کام کیا، اور مجھے لگتا ہے کہ ہماری یادداشت بہت کم ہے۔‘‘

انہوں نے “یہ انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا ایک تاریخی دورہ تھا۔ ہم وہاں پہلے کبھی نہیں گئے تھے۔‘‘


متعلقہ خبریں