حیدر کی شاندار بیٹنگ، ناردرن 6 وکٹوں سے کامیاب


نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے میچ میں ناردرن نے حیدر علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بلوچستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئےمیچ میں ناردرن نے بلوچستان کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

ناردرن کی جانب سے حیدر علی 58 اور آصف علی نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

قومی کپ، قومی کھلاڑی، شائقین آئیں، حوصلہ بڑھائیں، کپتانوں کا بلاوا

میچ کے آغاز پر ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت ہوا۔

ناردرن کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث بلوچستان کی ٹیم 20 اوور میں محض 7 وکٹوں پر 139 رنز بنا سکی۔

بلوچستان کی جانب سے عماد بٹ 34، کاشف بھٹی، اکبر الرحمان اور عبدالبنگل زئی نے بالترتیب 24، 24 رنز کی اننگز کھیلی۔

نادرنز کی جانب سے محمد نواز اور حارث رؤف نے دو دو جب کہ زمان خان اور سہیل تنویر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں