امریکہ نے بھارتی امیدوں پر پانی پھیر دیا: مودی کی مشکلات بڑھ گئیں


نئی دہلی : مشکلات میں پہلے ہی سے گھرے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مشکلات میں مزید اضافہ اس وقت ہو گیا جب امریکہ نے ان کی رہی سہی امیدوں پہ پانی پھیر دیا۔

مودی کو بڑا دھچکہ: امریکہ میں بھارتی وزیر اعظم کے خلاف سمن جاری

امریکہ نے آسٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ مل کر انڈو پیشیفک کی سیکیورٹی کے لیے تشکیل دیے جانے والے سہ فریقی اتحاد آکس ( AUKUS) میں بھارت کو شامل کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے 15 ستمبر کو آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ ماریسن اور برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ انڈوپیسیفک کی سیکورٹی کے لیے سہ فریقی اتحاد ‘آکس’ تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس سمجھوتے کے بعد اب آسٹریلیا کو جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزوں کی بڑی کھیپ دی جائے گی۔ اس سلسلے میں بدھ کو وہائٹ ہاوس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے کہا کہ ‘آکس’ کے اعلان کے وقت صدر جو بائیڈن نے جو کہا وہ محض علامتی نہیں تھا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے فرانس کے صدر ماکرون کو سیدھی سی بات کہی ہے کہ آکس میں اب کسی دوسرے ملک کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

کشمیری کمیونٹی نے مودی کیخلاف تاریخی احتجاج کا اعلان کر دیا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وہائٹ ہاوس کی پریس سکریٹری نے یہ بات اس سوال کے جواب میں کہی جس میں پوچھا گیا تھا کہ ہندوستان کو آکس اتحاد میں شامل کیا جائے گا یا نہیں؟ اس اتحاد میں شامل نہ کئے جانے کے بعد فرانس نے اس پر سخت تنقید کی تھی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے گزشتہ روز اپنے فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات کی تھی جس کے بعد ماکرون نے اپنے سفیر کو واشنگٹن جانے کی ہدایت کردی تھی۔

24 ستمبر سے کواڈکانفرنس شروع ہورہی ہے جس کی اس مرتبہ میزبانی امریکہ کررہا ہے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق قوی امید تھی کہ کانفرنس سے پہلے ہندوستان کو اس سیکورٹی اتحاد کا حصہ بنایا جائے گا لیکن بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی تمام امیدوں پرپانی پھر گیا ہے۔

وزیر اعظم مودی اس وقت کواڈ چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچ چکے ہیں۔ وہ تین ن تک امریکہ میں رہیں گے ۔ اس وران وزیر اعظم مودی امریکہ کی نائب صر کملا ہیرس سے بھی ملاقات کریں گے۔

جعلی اکاونٹ: نیوزی لینڈ ٹیم کو بھارت سے دھمکیاں دی گئیں، فواد چودھری

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے امریکہ پہنچتے ہی نیویارک کی عدالت سے ان کے خلاف سمن بھی جاری ہو چکے ہیں جو سکھ فار جسٹس تنظیم کی جانب سے دائر درخواست پر کیے گئے ہیں۔

امریکہ ، آسٹریلیا اور برطانیہ پر مشتمل سیکورٹی اتحاد کو انڈوپیسیفک خطے میں چین سے مقابلہ کرنے کی کوشش کے طور پر عالمی سطح پہ دیکھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ جب امریکہ اور برطانیہ آسٹریلیا کو ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوزوں کو ڈیولپ کرنے کی تکنیک فراہم کریں گے۔

امریکہ، فرانس میں کشیدگی کے بعد پہلا رابطہ:ماکرون کی سفیر کو واشنگٹن جانےکی ہدایت

آکس کی تشکیل پر چین کا مخصوص ردعمل سامنے آیا تھا اور اس نے کہا تھا کہ اس طرح کے اتحاد کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں