نواز شریف اسکینڈل میں ملوث ویکسینیٹر کو جیل بھیجا جائے گا، شہباز گل


اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف اسکینڈل میں ملوث ویکسینیٹر کو جیل بھیجا جائے گا۔

معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ملکی بدنامی کی اس کوشش میں ن لیگی عہدیداران بھی سامنے لائے جائیں گے اور نواز شریف ویکسین اسکینڈل میں ملوث ویکسینیٹر کو جیل بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہوتے ہوئے ایسے عناصر کامیاب نہیں ہوں گے اور کورونا وبا کے تدارک کے لیے یاسمین راشد نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے لندن میں ہونے کے باوجود پاکستان میں کورونا ویکسین لگنے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی ویکسی نیشن، طبی عملے کے2اہلکار معطل

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا ہے، سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ بھی ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا، اندراج میں نواز شریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔ اس عمل میں ملوث طبی عملے کے دو اہلکاروں کو معطل بھی کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں