افغانستان کا معاشی بحران خطرناک ثابت ہو گا، وزیر خارجہ

پی ٹی آئی کو کمزور ملکی معیشت ورثے میں ملی، وزیر خارجہ

نیویارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں معاشی بحران خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ عالمی رہنماؤں سے افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور سعودی وزرائے خارجہ کے ساتھ بھی نشست ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اسکینڈل میں ملوث ویکسینیٹر کو جیل بھیجا جائے گا، شہباز گل

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال عالمی برادری کے لیے ایک امتحان ہے۔ اقوام متحدہ کے کمشنر برائے مہاجرین اور انٹرنیشنل ریڈکراس کے صدر سے بھی ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں معاشی بحران خطرناک ثابت ہوسکتا ہے تاہم وزیر اعظم کے اقوام متحدہ سے خطاب میں ایک حقیقت پسندانہ جائزہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں