عباسی شہید اسپتال: نیورو کا شعبہ غیر فعال، سر کی چوٹ کےمریض نہ لائیں، انتظامیہ


کراچی: شہر قائد کے عباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ نے سر کی چوٹ کے مریضوں کو اسپتال نہ لانے کی درخواست کردی ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ نے متعلقہ اداروں اور فلاحی تنظیموں کو باقاعدہ طورپر خط لکھ کر اپنی مجبوری سے بھی آگاہ کردیا ہے۔

عباسی شہید اسپتال: تنخواہوں کا مسئلہ حل ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق عباسی شہید اسپتال کراچی کےمیڈیکل آفیسر ڈاکٹر سید عمیر احمد نے اس حوالے سے انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق لکھے جانے والے خط میں ایم ایل او ڈاکٹر سید عمیر احمد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسپتال میں نیورو سرجری اور رات میں سی ٹی اسکین کی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں، اس لیے ایدھی اور چھیپا ایمبولینسوں کے ذمہ داران کو آگاہ کردیا جائے کہ وہ سر کی چوٹوں سے متاثرہ مریضوں کو عباسی شہید اسپتال نہ لائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 ستمبر کو نیورو سرجری کی سہولت عباسی شہید اسپتال میں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

کراچی میں تھوڑی سی بارش کا بڑا امتحان، کئی علاقوں میں پانی جمع

ایدھی ایمبولینس کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر عبدالغفار کے مطابق عباسی اسپتال کی انتظامیہ نے سرکی چوٹ والوں کو لانے سے منع کردیا ہے۔

چھیپا ویلفیئر نے بھی عباسی شہید اسپتال میں سرکی چوٹ سے متاثرہ مریضوں کو اسپتال نہ لانے کی اطلاع کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عباسی شہید اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بھی جناح اسپتال کی انتظامیہ کو خط لکھ کرکہا ہے کہ اسپتال میں نیورو سرجری کا ڈیپارٹمنٹ غیر فعال ہے۔

کراچی: عباسی شہید اسپتال میں کورونا آئسولیشن وارڈ کا افتتاح

شہر قائد کے بڑے اسپتالوں میں شمار کیے جانے والے عباسی شہید اسپتال میں، ٹریفک ایکسیڈنٹس اور دیگر حادثات سے متاثرہ مریضوں کو بڑی تعداد میں لایا جاتا ہے۔ اسپتال لائے جانے والے مریضوں کی کافی تعداد ایسی ہوتی ہے جنہیں جان بچانے کے لیے فوری طور پر نیورو سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں