کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل چھالیہ برآمد

کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد

کراچی: پاکستان کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کر لی۔

کسٹم حکام کے مطابق پاکستان کسٹم کی جانب سے غیر قانونی اسمگل شدہ چھالیہ تیار کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ کسٹم کی جانب سے سائٹ ایریا کی 2 فیکٹریوں میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل چھالیہ برآمد کر لی۔

18 ستمبر کو سائٹ ایریا کی ایک فیکٹری میں کارروائی سے ایک ہزار 920 چھالیہ کے بیگ برآمد کیے گئے جس کی مالیت 5 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔ آج کارروائی کرتے ہوئے 358 چھالیہ کے بیگز برآمد کیے گئے ہیں جس کی مالیت ایک کروڑ 53 لاکھ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں تھوڑی سی بارش کا بڑا امتحان، کئی علاقوں میں پانی جمع

کسٹم حکام کے مطابق فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جبکہ تمام فیکٹریوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور جہاں اس طرح کی سرگرمی ہو گی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں