کراچی میں بجلی سے چلنے والی تیز ٹرین دوڑے گی: وزیراعظم سنگ بنیاد رکھیں گے

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو نیوکراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

سی پیک کراچی آرہا ہے، وفاقی وزیر کا اعلان

ہم نیوز نے اس ضمن میں پاکستان ریلوے کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ نیو کراچی سرکلر ریلوے بجلی سے چلنے والی تیز ٹرین ہو گی اور 170 ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ مکمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نیو کراچی سرکلر ریلوے کے لیے بنا پھاٹک نیا ٹریک بچھایا جائے گا جس کے بعد ہر 6 منٹ کے وقفے سے ٹرین اسٹیشن پر پہنچے گی۔

ہم نیوز کے مطابق اس حوالے سے تخمینہ لگایا گیا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد روزآنہ 3 سے 5لاکھ مسافروں کو سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔

کراچی سرکلر ریلوےکیس: درست رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ کی عدالت میں معذرت

ذمہ دار ذرائع کے مطابق منصوبہ نجی کمپنی کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے لیے اراضی حکومت فراہم کرے گی۔


متعلقہ خبریں